اہم خبریں

ایک اور پارلیمانی لیڈر وزیراعظم سے ناراض! وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، عمران خان کے معاون خصوصی اور بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ وہ پرسوں سے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا چکے ہیں اور اب وہ اس بار اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے ۔

یار محمد رند کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء نے بلوچستان کے معاملے پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا کسی بھی معاملے میں نہ تو بات کی جاتی ہے نہ ہی کوئی توجہ دی جاتی ہے مجھے بلوچستان کے معاملے پر ہونے والے کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی اور اب میں نے دو دن پہلے وزیراعظم صاحب کو استعفیٰ بھیج دیا ہے اور اس بار کوئی بات نہیں مانوں گا ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ہنر سیکھیں کیونکہ حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ ہر کسی کو نوکری دے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم غریب طبقے کے لیے کام کر رہے ہیں یہ جو ٹیکس لئے جا رہے ہیں میری پوری کوشش ہے کہ یہ غریب طبقے پر لگائے جائیں اور عوام کو بہت بڑا ریلیف دے چکے ہیں جس میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں کم کرنا ہے ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago