اہم خبریں

برطانیہ میں کوئی مقصود چپڑاسی نہیں ہوتا!!!قانون کی حکمرانی جہاد ہے کیونکہ آپ کا سامنا مافیا سے ہے۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز رحمت اللعالمین اتھارٹی کی فعلیت کی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے سیرت النبی کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کی زندگی میں کس طرح تبدیلی آئی اس بارے میں بھی بات چیت کی ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے غریب ترین ممالک کو دیکھیں ان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کیونکہ کرپٹ ممالک ہیں غریب ہو جاتے ہیں برطانیہ میں کوئی مقصود چپڑاسی نہیں ہوتا جس کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکل آئیں ۔ اور اسی لیے ان کا ملک ترقی کر رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ کام کرپشن کو ختم کرنے پر کیا ہے اور پاکستان میں کرپشن کو ناممکن بنا دیا ہے۔ یہی ریاست مدینہ کا اصول ہے اور میں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید یہ کہنا تھا کہ نواز شریف تو کرپشن کرکے ملک سے بھاگ گیا ہے لیکن ملک کو سنبھالنا بہت مشکل ہو گیا ہے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں اور کسی حد تک بہتری بھی آ چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہم سے بہت آگے ہیں کیوں کہ وہاں پر لوگ کرپشن کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور نہ ہی ایک دوسرے کو دھوکا دیتے ہیں ان کی اخلاقیات ہم سے بہت آگے ہیں اور وہ عوام کو دھوکا بھی نہیں دیتے ۔جب کہ ہمارے ملک میں کرپشن کر کے ملک سے بھاگ جانے والوں کے لیے میڈیا یا تقریریں کرتا پھر رہا ہے ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago