وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی تبدیلی پررضامندی ظاہر کر دی! اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟سینئر صحافی سلیم صافی کا تہلکہ خیزدعویٰ

پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان (نیوز اویل)، سینئر صحافی سلیم صافی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کو بھی وجہ سے ہٹانے والے ہیں اور ان کو بدل دیں گے ۔

سلیم صافی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کو تبدیل کرنے والے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو یہ کہہ رہی ہے کہ اپوزیشن ارکان پورے نہیں ہیں ہیں تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے ایک ہفتہ پہلے سے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے لیے اراکین کو پورا کرلیا ہے اور ان کی تعداد نہیں تبدیل ہوئی ۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان لوگوں کے گھروں پر حاضریاں دینا شروع کردیں جنہیں پہلے دھمکیاں دیا کرتے تھے انہیں آفرز دے رہے ہیں عثمان بزدار کی تبدیلی پر بھی رضامند ہو گئے اور بار بار غیرضروری ملاقاتیں بھی شروع کردیں اور اجلاس بھی بلانے لگے۔ جس سے اپوزیشن میں بھی کچھ حد تک خدشات پیدا ہو رہے ہیں کہیں چودھری برادران یا دوسرے لوگ جن سے وزیراعظم عمران خان ملاقات کر رہی ہیں وہ ان کا ساتھ نہ دے لیکن فی الحال ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اراکین میں کمی آئی ہے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے نمبر پورے کر لیے ہیں اور ان سے دستخط کروا لیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *