سابق صدر پاکستان اور مسلم لیگ نون کے لیڈر رفیق تارڑ انتقال کر گئے۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، سابق صدر پاکستان اور مسلم لیگ نون کے رہنما رفیق تارڑ آج انتقال کر گئے ہیں۔

رفیق تارڑ ہمیشہ سے ہی مسلم لیگ نون کے سرگرم رکن رہے ہیں اور کچھ عرصہ سے علیل تھے اور آج لاہور میں 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ وہ 1998 سے 2001 تک پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں اور موجودہ مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ کے دادا تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *