پاکستان ‏تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔۔۔ نئے وزیر اعلیٰ کے لیے اہم نام سامنے آ گئے!!!

پاکستان (نیوز اویل)، پنجاب کا وزیر اعلی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور وزارت کے لئے کچھ نام سامنے آئے ہیں جس میں علیم خان کا نام شامل ہے جو کہ حال ہی میں جہانگیرترین گروپ میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے شرط رکھی تھی کہ عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

اور اب علیم خان کا نام بھی وزیراعلی پنجاب کے لیے سامنے آیا ہے لیکن اس پر ق لیگ کے سینئر رہنماؤں نے علیم خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اس اہل نہیں ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب بن سکیں ۔

خیال رہے عثمان بزدار کو چار سال کے بعد وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے اور اس کی وجہ
یہ سامنے آرہی ہے کہ انہوں نے چار سال میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا اور اس حوالے سے صحافی عمران خان ریاض کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ عثمان بزار ایک اچھے انسان ہیں اور وہ بہت عزت سے ملتے ہیں لیکن وہ وزارت نہیں سنبھال سکے اور انہوں نے پنجاب میں جس طریقے سے چیزوں کو لے کر چلنا چاہیے تھا وہ ایسا نہیں کرسکے اور بری طرح اس میں ناکام رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے لیے خطرہ ہیں۔ یاد رہے جب وزیراعظم عمران خان صاحب نے عثمان بزار کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا تھا تو اس پر تحریک انصاف کے بہت سے سینئر رہنما ناراض تھے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ تین ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہونے والے ایک شخص کو اتنا بڑا عہدہ دے دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *