تحریک عدم اعتماد کا خوف یا معاملہ کچھ اور۔۔۔ پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے!

پاکستان (نیوز اویل)، او آئی سی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے پارلیمنٹ میں تزئین و آرائش اور مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے یہ پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مرمت جاری ہے اور پارلیمنٹ میں جگہ جگہ پر سیمنٹ ، اینٹیں اور ٹائلیں پڑی ہوئی ہیں۔ اور دوسرا تعمیراتی سامان بھی موجود ہے۔ راہ داریوں میں شدید قسم کا گر دو غبار اور گند پھیلا ہوا ہے اور آجکل مزدور صرف ریڑھیوں پر سامان لا رہے ہیں اور کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پارلیمنٹ کا مرکزی ہال بھی توڑ پھوڑ کا شکار ہے اس لیے وہاں پر کوئی اجلاس بھی نہیں ہو رہا او پوزیشن بینچ بھی تبدیل کیے جا رہے ہیں اور ان پر بھی کام جاری ہے جبکہ ہال میں کارپٹ کی تبدیلی کا کام بھی جاری ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کام 13 مارچ تک مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی اور ترجمان قومی اسمبلی نے خود بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ او آئی سی کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو ہے اس لیے ترجمان قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ تب تک مکمل طور پر سارا کام پورا کر لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *