اہم خبریں

تحریک انصاف کے ٹکڑے ٹکڑے، ترین ، علیم کے بعد پی ٹی آئی کے ایک درجن سے زائد ارکان پر مشتمل نیا گروپ سامنے آگیا

پاکستان (نیوز اویل)، حل ہی میں چودہ سے زائد ارکان کا گروپ سامنے آ گیا ہے جو کہ پی ٹی آئی سے الگ ہوئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کا سربراہ غضنفر عباس ہے ۔ اور اس گروپ کا اجلاس ہوا ہے جس میں انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور گروپ کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔ مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس گروپ میں شامل ہونے والے افراد میں علی رضا خاکوانی ، غلام محمد لالی ، تیمور لالی ، اعجاز خان سمیت بڑے بڑے نام سامنے آئے ہیں ۔

یاد رہے کل بروز پیر اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی تھی اور اس کے بعد دونوں طرف کے لوگ ہی مطمین نظر آ رہے ہیں ۔ شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری نے کل تحریک عدم اعتماد پیش کر کے پریس کانفرنس سے بات کی تھی جس میں ان کو مکمل طور پر یہ یقین تھا کہ وہ حکومت کو فارغ کرنے کی میں کامیاب رہیں گے ۔ اور ان کا کہنا تھا کہ 172 سے زائد ارکان کے ووٹ ہمارے ساتھ ہی ہیں اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان بھی مکمل طور پر اطمینان سے تھے کہ اپوزیشن ان کا کچھ بگاڑ سکتی ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago