ایسا پر اسرار قصبہ جہاں ” مرنا ” منع ہے۔۔۔ 70 برسوں سے اس قصبے میں کوئی شخص دفن نہیں ہوا۔۔۔ حیران کن انکشافات سامنے آگئے!

پاکستان (نیوز اویل)، ناروے کے ایک قصبے لانگ ایئر بائین کی انتظامیہ نے اپنے قصبے کی حدود کے اندر لوگوں کے م ر ن ے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ شدید بیمار لوگوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے قصبے کی حدود کے باہر کسی اور جگہ منتقل ہو جائیں۔

اگر کوئی وارننگ کے باوجود یہاں مر جائے تو حکومت اس کے لواحقین پر جرمانہ عائد کر دیتی ہے۔ اس لیے قریب المرگ افراد کو ناروے کے دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

ستر برسوں سے اس قصبہ کا قبرستان استعمال میں نہیں لایا گیا۔ یہاں کا اوسط درجہ حرارت منفی 18 سے منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے جس کی وجہ سے لاشیں سالہاسال اپنی اصلی حالت میں رہتی ہے اور ڈی کمپوز نہیں ہوتیں۔ ان لاشوں کو جانور کھاتے ہیں یا پھر یہ وبائی امراض کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایک صدی پرانی لاشیں سپینش فلو کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ قصبے کی انتظامیہ نے پہلے یہاں لاشیں دفنانے پر پابندی عائد کی گئی اور اب یہاں م ر ن ے پر بھی پابندی عائد کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *