“پنجاب میں اس وقت تک کوئی پوسٹنگ نہیں ہوتی جب تک خاتون اول کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلاول کے خاتون اول بشریٰ بی بی پر سنگین ترین الزامات!

پاکستان (نیوز اویل)، بلاول بھٹو زرداری نے خاتون اول اور وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر سنگین الزامات لگا دیے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تک کوئی پوسٹنگ نہیں ہوتی جب تک کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو پیسے نہ دے دیے جائیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا ہم نے ویڈیو کو ہر طرف سے دیکھا ہے اور ان کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں یہ ایک نا قابل برداشت بات ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح ہمارے خاندان کے بہت سے افراد کو شہید کر دیا گیا تھا اب ایسا کچھ نہیں ہونے دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک ضرور کامیاب ہو گی اور ہم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد کون وزیراعظم بنےگا اور کون صدر بنے کا اس بات کا فیصلہ بھی ہو گیا ہے اب ہم پاکستانی عوام کو خوشخبری دیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *