اہم خبریں

حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ، 24 سے 48 گھنٹے اہم قرار۔۔۔ پارٹی میں حتمی فیصلے کے لیے دباؤ بڑھ گیا!

پاکستان (نیوز اویل)، حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگلے اڑتالیس گھنٹے بہت اہم ہیں۔

ق لیگ نے پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ کر نے کے لیے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم قرار دے دیے ہیں۔ پارٹی کی اکثریت نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے یا د رہے کہ مونس الٰہی اور طارق بشیر حکومتی کمیٹی کے اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملے تھے لیکن ان کے درمیان کوئی بھی معاہدے طے نہیں ہو سکے اور پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان کوئی بھی مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان نے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ عدم اعتماد ناکام بنانے میں ہماری مدد کریں اور ہم آپ کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ دیں گے لیکن اس بات پر ق لیگ نے حکومتی ارکان سے کہا کہ ہم کیسے یقین کرلیں عدم اعتماد کے بعد حکومت اپنی کمٹمنٹ پورا کرے گی یا نہیں کرے گی اس لیے ہم اس طرح کا۔کوئی رسک نہیں لے سکتے جس میں بعد میں ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago