انڈونیشیا ، تھائی لینڈ اور بھارت میں پائے جانے والے سیاہ چاول، اور ان کے ناقابلِ یقین فوائد!!!

پاکستان (نیوز اویل)، کالے یا سیاہ چاول چاولوں کی وہ قسم ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ کالے چاولوں کا استعمال روزمرہ خوراک میں نہیں کیا جاتا لیکن تحقیق نے اس کے حیران کن فوائد سے آگاہ کر دیا ہے۔

انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور بھارت میں سیاہ چاول وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کالے چاولوں میں آئرن اور وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو عام چاولوں میں نہیں ہوتی۔ یہ ایک بڑی وجہ ہے کہ سیاہ چاول عام چاولوں کے برعکس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں۔ سیاہ چاولوں کے استعمال سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ ان میں موجود معدنیات جسم کو ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

سیاہ چاولوں میں فائبر پایا جاتا ہے جو جسم میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے یا کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ چاول جسم کے میٹا بولزم کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ حیران کن فوائد جان لینے کے بعد یاد ہمیں چاہیے کہ ہم روزمرہ خوراک میں عام چاولوں کی بجائے کالے چاول شامل کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *