تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ کب ہو گی اور عدم اعتماد سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار کس کے پاس ہو گا۔۔۔ اہم فیصلے کر دیے گئے!!!

پاکستان (نیوز اویل)، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ کب ہوں گی اس کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام اختیارات کس کے پاس ہوں گے ۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا بیان سامنے آیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ بھی کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کے بعد تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوگا اور قومی اسمبلی کا اجلاس بیٹھے گا اور اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام فیصلوں کے اختیارات وزیراعظم عمران خان کو دے دیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 27 مارچ کو جلسہ ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان ان تمام سے خطاب کریں گے یہ جلسہ اسلام آباد میں ہوگا اور ایک تاریخی جلسہ ثابت ہوگا اور اس کے بعد عدم اعتماد کا فیصلہ کیا جائے گا جس میں وزیراعظم عمران خان کی ہی جیت ہوگی اور اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *