حزبِ اختلاف کا عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ 2023 کا الیکشن بھی ان کے ہاتھ سے گیا۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے تہلکہ خیز پیشین گوئی کر دی!!!

پاکستان (نیوز اویل)، حزبِ اختلاف کا عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ 2023 کا الیکشن بھی ان کے ہاتھ سے گیا وزیراعظم عمران خان نے تہلکہ خیز پیشین گوئی کر دی۔۔

آج جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جو تحریک عدم اعتماد لارہے ہیں ان کے لیے میں پیشین گوئی کرتا ہوں حزبِ اختلاف کا عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ 2023 کا الیکشن بھی ان کے ہاتھ سے گیا ہے اس لیے اب یہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی لوگ ایک دوسرے کے خلاف تھے اور ادھر مولانا فضل الرحمن کا نام ڈیزل ہم نے نہیں رکھا بلکہ یہ مسلم لیگ نون والوں نے ہی رکھا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بڑی کوشش کی ہے کہ عوام مہنگائی کا رونا روتے رہیں لیکن ایسا نہیں ہوا یہ پاکستانی عوام ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ کیا چیز سہی ہے اور کیا غلط ہے ۔ اور عوام کبھی بھی ان تینوں کی باتوں میں نہیں آنے والی اور ان کو اگلے الیکشن میں بھی بہت بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *