پاکستان

پی ٹی آئی کے ارکان سندھ ہاؤس میں موجود ہونے کے بعد سندھ میں گورنر راج نافذ۔۔ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی باتیں کھول کر رکھ دی

سیاست (نیوز اویل) وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے اہم نکات میڈیا کے سامنے رکھ دیئے۔

 

 

آج جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے 12 اراکین کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی۔ پی ٹی آئی کے بارہ ناراض اراکین سندھ ہاؤس میں پناہ لیے بیٹھے ہیں میڈیا میں اس بات کے آنے کے بعد حکومتی پارٹی میں بڑے لیول پر ملاقاتیں شروع ہوگی۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کو بھی وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا اس کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات شیخ رشید سے بھی ہوئی شیخ رشید نے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دے دی ہے

 

 

صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان گورنر راج لگا سکتے ہیں جواب میں بتایا کہ جی ہاں عمران خان سندھ میں گورنر راج لگا سکتے ہیں۔

 

 

اس کے ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چوبیس ناراض اراکین وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے جا رہے ہیں جن میں سے بارہ اراکین سندھ ہاؤس میں منظر عام پر آئے ہیں اور باقی ارکان کسی اور محفوظ جگہ پر موجود ہے۔

 

 

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago