فواد چوہدری24 گھنٹے کیلئے وزیراعظم بنے تو کیا کرینگے؟ وفاقی وزیر اطلاعات دل کی باتیں زبان پر لے آئے

پاکستان (نیوز اویل)، ایک پروگرام میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری سے جب اینکر نے ان سے یہ سوال پوچھا کہ اگر آپ کو 24 گھنٹے کے لیے وزیراعظم بنا دیا جائے تو آپ ان 24گھنٹوں میں کیا کریں گے جس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے ایک وزارت کے لیے بہت کم ہیں چیز نہیں کرتے ہوئے اور اچھے طریقے سے وزارت کو لے کر چلنے میں وقت لگتا ہے ۔

اور مخالف پارٹیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے پاس کچھ نہیں رہا انہوں نے اور زرداری نے مل کر ملک کا برا حال کردیا ہے اور اس لئے ملک کو ٹھیک کرنے میں ٹائم لگے گا وزیراعظم عمران خان کو اس پانچ سالوں کے ساتھ ساتھ اگلے پانچ سال بھی وزارت سنبھالنے چاہیے تو ملک بہت ترقی کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے اور وہ صرف ایک چھوٹا ڈون بن سکتے ہیں اس لیے ان کو ایک چھوٹا ڈون ہی بن جانا چاہیے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *