پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کی او آئی سی کانفرنس رکوانے کی دھمکی پر شیخ رشید بھی میدان میں آگئے، ایسا جواب دے ڈالا کہ شیخ رشید کی جے جے کار ہونے لگی۔

سیاست (نیوز اویل) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سرعام میڈیا پر دھمکی لگائی کے ہم بھی دیکھتے ہیں حکومت پاکستان کیسے او ائی سی کانفرنس منعقد کرواتی ہے اس دھمکی کے ردعمل میں شیخ رشید بھی میدان میں آگئے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی جنہوں نے او آئی سی کو رکوانے کج کوشش بھی کی۔ شیخ رشید نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کے ناطے میں بھی چیلنج کرتا ہوں کہ ہم او آئی سی کانفرنس کروائیں گے اور دیکھتے ہیں کون اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے اور جو بھی راستے میں آئے گا ان کی نسلیں یاد رکھیں گی کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

 

 

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو بھی اسلامی نظریے کے درمیان آئے گا اس کا لحاظ نہیں کیا جائے گا اور ہم دیکھتے ہیں کہ کون او ائی سی کانفرنس کو پاکستان میں منعقد ہونے سے روکتا ہے۔

 

 

شیخ رشید کے اس ردعمل کو سوشل میڈیا پر عوام نے خوب سراہا اور ہر کوئی شیخ رشید کو داد دینے لگا۔

 

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago