کدو پہلی بار کیسے اگا۔۔۔ کدو کس نبی کے لیے معجزے کے طور پر اگایا گیا جو انہیں خوراک اور سایہ مہیا کرتا رہا۔۔۔ احادیث کے حوالے سے کدو کھانے کی اہمیت و افادیت۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، کدو کی فضیلت یہ ہے کہ یہ حضرت یونس علیہ السلام کے لیے اللہ کے حکم سے سایہ بنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ خوراک میں سے تھا۔

 

قرآن کے مطابق جب حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی نے چٹیل میدان پراگل دیا تو اللہ کے حکم سے وہاں ایک بیل دار پودا اگ آیا۔ اس بیل کا اونچا تنا حضرت یونس کو سایہ اور خوراک مہیا کرتا رہا۔

 

 

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کردہ حدیث کے مطابق ایک مرتبہ ایک درزی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی اور کھانے میں روٹی کے ساتھ شوربا پیش کیا جس میں بھنا ہوا گوشت اور کدو تھا۔ حضرت انس نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کدو کے قتلے پیالے میں تلاش کر رہے تھے۔ اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو کدو کس قدر مرغوب تھا۔

 

کچھ روایات جو کہ یا تو ضعیف ہیں یا موضوع، ان کے مطابق کدو سے دماغ تیز ہوتا ہے۔ ایک موضوع حدیث کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس سے فرمایا کہ کدو دماغ کو بڑھاتا ہے اور عقل میں اضافہ کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *