بلاول بھٹو کے بعد مریم نواز شریف کی بھی زبان پھسل گئی۔۔۔۔ اپنے ہی والد کو “گیدڑ” کہہ دیا!!!

پاکستان (نیوز اویل)، بلاول بھٹو زرداری کے بعد مریم نواز شریف کی بھی زبان پھسل گئی اور اپنے ہی والد کو گیدڑ کہہ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ کہ ” کوئی بھی گیدڑ کی کھال پہن کر یہ نہ سمجھے کہ وہ نواز شریف بن جائے گا ” حلانکہ ان کو کہنا چاہئے تھا کہ کوئی بھی شیر کی کھال پہن کر یہ نہ سمجھے کہ وہ نواز شریف بن جائے گا لیکن انہوں نے غلطی میں گیدڑ کہہ ڈالا جس پر سوشل میڈیا پر ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صحافی عمران ریاض خان ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا انہوں نے تو اپنے ہی والد کو گیدڑ کر ڈالا ہے یہ تو بہت بری بات ہے ہے یہ انہوں نے طنزیہ کہا ہے اور ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اگر آپ دوسروں کے بارے میں غلط زبان استعمال کریں گے بار بار غلط لفظ بولیں گے تو اس کے بعد یہی ہوگا کہ آپ کو خود پتہ نہیں ہوگا کہ آپ کیا بول رہے ہیں اور آپ کے منہ سے کچھ بھی نکل جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *