تاج محل کے حوالے سے پراسرار حقائق! کیا تاج محل واقع ہی شاہجہان نے تعمیر کروایا تھا۔۔۔ تعمیر میں حصہ لینے والے تمام معماروں کے ہاتھ کٹوا دینے والی بات کی حقیقت ، اور پورا دن اس کے بدلتے رنگ کس چیز کی عکاسی کرتے ہیں۔۔حیران کن انکشافات سامنے آگئے!

پاکستان (نیوز اویل)، ہندوستان میں موجود تاج محل کو دنیا میں مغل بادشاہ شاہ جہان کی ملکہ ممتاز بیگم سے محبت کا شاہکار سمجھا جاتا ہے لیکن یہ ایک حیرت انگیز حقیقت ہے کہ کچھ ہندو دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ دراصل ان کے دیوتا شیو کا مندر ہوا کرتا تھا۔

یہاں بھی مردانہ برتری دیکھنے کو ملتی ہے کیونکہ تاج محل میں دفن شاہ جہان کے مقبرے کا مینار ممتاز بیگم کے مقبرے کے مینار سے کافی بلند ہے تاج محل کے مینار اس طرز پر تعمیر کئے گئے ہیں کہ زلزلے کے ممکنہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ اس عجوبے سے منسلک یہ کہانی بھی مشہور ہے کہ تعمیر کے بعد شاہ جہاں نے تمام معماروں کے ہاتھ کاٹ دیئے تھے تاکہ اس شاہکار کی نقل نہ کی جاسکے۔

مورخین کا کہنا ہے کہ ہاتھ کاٹنے سے یہاں یہ مراد ہے کہ ان معماروں کو بعد میں کسی بھی عمارت کی تعمیر میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔
تاج محل کے رنگ سارا دن بدلتے رہتے ہیں اور یہ بدلتے رنگ خواتین کے موڈ کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ صبح کے وقت گلابی، شام کو دودھیا سفید اور چاندنی رات کو سنہری دکھائی دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *