وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے دوران دکھائے گئے خط میں کیا لکھا تھا اور وہ خط کس نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھا تھا۔۔۔۔ شاہ محمود قریشی کا بیان سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں جلسہ ہوا تھا جس میں انہوں نے عوام سے بات چیت کی تھی اور ایک خط بھی دکھایا تھا لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس خط میں کیا لکھا تھا اور وہ خط ان کو کس نے لکھا تھا۔

حال ہی میں شاہ محمود قریشی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی نہیں بتا سکتے کہ اس خط میں کیا لکھا تھا کیونکہ وہ خط ایک خفیہ دستاویز ہے جسے صرف اور صرف عکسری قیادت سے شیئر کیا گیا ہے ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ خط کو دکھایا جائے گا اور یہ تمام اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے کہ وہ اس خط کو آف دا ریکارڈ دکھاتے ہیں یا آون دا ریکارڈ دکھاتے ہیں ۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کل ایک بہت بڑے جلسے سے اسلام آباد میں خطاب کیا تھا اور اس میں انہوں نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کے لئے نوکریاں لے کر آئیں گے اور ان کے لیے مواقع پیدا کیے جائیں گے گے اور بے روزگاری کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *