اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔۔۔اپوزیشن اور حکومت میں وفاق کی طرح نمبر گیم کی جنگ ہوگی۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کاویل ہے اور عدم اعتماد کی اس قرارداد پر ملک احمد ، رانا مشہود، رمضان صدیق، اور میاں نصیر احمد کے دستخط بھی موجود ہیں ۔

ان کے بارے میں جو جواز پیش کیا گیا اس میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا اور ساتھ ہی ساتھ پنجاب کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے گئے اس لیے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے ۔ اور اب یہ کہا گیا ہے کہ تحریک جمع ہونے کے بعد اب وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔

اب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اپوزیشن اور حکومت کے ارکان کے نمبرز سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومت کے ارکان کی تعداد 183 اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون کے ارکان کی تعداد165 ہے اس کے علاوہ ایوان میں پانچ ارکان آزاد ہیں اور ایک رکن کا تعلق راہ حق پارٹی سے بھی ہے اور اب ووٹنگ کے لیے حکومت کو 182 نمبر پورے کرنا ہوں گے نہیں تو اپوزیشن جیت جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *