پنجاب سے بڑی خبر آگئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے نیا وزیراعلی پنجاب کا نما بتا دیا۔

سیاست کے اس گرم ماحول میں ‏وزیراعظم عمران خان کو آخر اپنی ضد سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے فیڈرل منسٹر فرخ حبیب نے ٹویٹویٹ کیا اور بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی عمران خان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس ملاقات میں اہم معاملات طے پائے آئے، اس ملاقات میں ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔ اور اس ملاقات کے بعد وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی عمران خان کو پیش کیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیر اعلی منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون نے بھی ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے کی پیشکش کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ ق لیگ حکومت کا ساتھ چھوڑ کر نون لیگ کی طرف جھکاؤ کر دے گی۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا

 

 

اس کے ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ ق لیگ کے عمران خان کی حمایت کے بعد ق لیگ کے اہم رکن طارق بشیر چیمہ نے کابینہ سے استعفی دے دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ق لیگ میں بھی پھوٹ پڑ گئی ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *