اپوزیشن کا وزیراعظم کو بڑا سرپرائز! اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے معاملات طے پا گئے۔۔۔ وزیراعظم نے عددی اکثریت کھو دی!

پاکستان (نیوز اویل)، اپوزیشن نے بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دے ڈالا اور رات گئے حکومت کے بڑے اتحادیوں سے گرین سگنل حاصل کر لیا اور حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔

اس اعلان کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت کھو دی ہے اور اب حکومت کے حق میں قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے اور اس معاہدے کا ڈرافٹ طے ہوگا جس کے بعد معاہدے پر باقائدہ طور پر دستخط کر وائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم ممبران کا اجلاس ابھی کچھ دیر میں متوقع ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے اور اب ان کے تحریکِ عدم اعتماد میں کامیابی کے پورے چانس ہیں ۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلی بنا دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *