اہم خبریں

سعودی فوٹو گرافر نے دوران طواف خانہ کعبہ کی تصویر کھینچی، تو تصویر میں ایسا کیا سامنے آگیا کہ دیکھ کر ہر زبان “سبحان اللہ” کہہ اٹھی!

پاکستان (نیوز اویل)، سعودی فوٹو گرافر کی کھینچی ہوئی تصویر، دیکھنے والے بے اختیار سبحان اللہ بول اٹھے،

سعودی عرب کے ایک مشہور فوٹو گرافر احمد حاضر نے حج کے دوران ایک تصویر کھینچی جو کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔ اس تصویر کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں حجاج کرام کی موجودگی میں واضح طور پر دل بنتا نظر آرہا ہے۔
احمد حاضر کہتے ہیں کہ انہوں نے جب یہ منظر دیکھا دیکھا اور اسے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا تو ان کی زبان بے اختیار سبحان اللہ بول اٹھی۔
اس سال میں یہ دوسرا موقع ہے کہ سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ گر ہوا۔ نماز جمعہ کی اذان کے وقت کا یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر تھا جس میں خانہ کعبہ اور سورج ایک ہی قطار میں نظر آئے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق جمعہ کے دن سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق دن 12 بج کر 27 منٹ پر سورج مکہ مکرمہ کے بالکل اوپر چمکا۔ یہ عمل سال میں دو بار وقوع پذیر ہوتا ہے، ایک بار موسم گرما میں اور دوسری بار موسم سرما میں۔
سورج کی کرنیں برج جدی اور برج سرطان کے دوران خانہ کعبہ کے عین اوپر چمکتی ہیں۔ کیوں کہ خانہ کعبہ کی تعمیر خط استوا اور برج سرطان کے مدار پر ہے لہذا جب زمین گردش کرتی ہے تو اس سے بیت اللہ مستفید ہوتا ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago