اہم خبریں

کیبنٹ میٹنگ میں کچھ وزیر رو پڑے ، ارشد شریف کا انکشاف

پاکستان (نیوز اویل)، سینئر صحافی ارشد شریف کا حال ہی میں بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بہت سے وزراء تقریبا دو پڑے تھے پانچ سے چھ وزراء آبدیدہ ہو گئے تھے ۔

ارشد شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کیبینٹ اجلاس میں دور سے خط دکھایا ساتھ ہی ساتھ خط کے کچھ نکات بھی شیئر کئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے اور اپوزیشن سروائیو کر جاتی ہے تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے ۔

ارشد شریف کا مزید کہنا تھا کہ مزید پانچ سے چھ ارکان ایسے ہیں جو کہ حکومت کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہوئے ہیں اور ان ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج کے اجلاس بات چیت ہوئی تھی ۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم نے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سارے ووٹ ان کے نام کر دیے ہیں جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ووٹ بہت کم رہ گئے ہیں اور اپوزیشن کے ووٹ 177 ہو گئے ہیں جس سے یہی ثابت ہو رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago