وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں، میرا، مجھے اور عمران خان کی تکرار۔۔۔ 45 منٹ کے خطاب کے دوران 213 بار اپناہی ذکر کر ڈالا!

پاکستان (نیوز اویل)، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کیا اور اس خطاب کے دوران ان کی میں ، میرا ، مجھے اور عمران خان کی ہی تکرار سنائی دیتی رہی حضرت عمران خان یہی کہتے رہ گئے اور پنتالیس منٹ کے خطاب کے دوران دو سو تیرہ بار اپنا ہی ذکر کر ڈالا ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی رات والی تقریر کے دوران انہی الفاظ کی رٹ لگائے رکھی ۔ انہوں نے45 منٹ کی تقریر میں 213 بار اپنا ہی ذکر کر ڈالا۔ اور دوران خطاب عمران خان نے 88 بار میں، 16 بار مجھے، 11 بار میرا اور 14 بار عمران خان کہہ ڈالا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت ختم ہو جانے کے بعد قوم سے خطاب کیا اور اس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری ایمانداری سے کام کیا ہے اور ہمارے دور میں ذرا سی بھی کرپشن نہیں ہوئی اور پاکستانی کامیابی کی طرف گامزن ہوا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ان چوروں کو پھر سے شکست دیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *