اہم خبریں

کیا نماز واقعی برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔۔۔اگر ایسا ہے تو نماز کی پابندی کے باوجود لوگ گناہ کیوں کرتے ہیں، قرآن اور حدیث سے حوالے کی روشنی میں جواب جو ہر مسلمان کے لئے جاننا بہت ضروری ہے!

پاکستان (نیوز اویل)، اللہ تعالی نے قرآن پاک میں سورۃ عنکبوت میں فرمایا کہ بے شک نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔ لیکن آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ نماز پڑھنے کے باوجود لوگ برائی کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

ہم خود کو ہی دیکھ لیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کے نماز پڑھنے کے باوجود بھی ہم روز دن میں خود کو برے کام کرنے سے باز نہیں رکھ سکتے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم قرآن کے بارے میں شک میں پڑ جائیں۔ بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ ہمیں اپنی نمازوں پر توجہ دینی کی ضرورت ہے کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ نماز پڑھنے کے باوجود بھی ہم اس کے فوائد سے محروم ہیں۔ نماز پڑھنا دراصل اللہ تعالی کے حضور خود کو پیش کرنا ہے اور دن میں پانچ بار اگر کوئی شخص صدق دل سے نماز پڑھے اور یہ بات ذہن میں رکھے کہ وہ پانچ بار اللہ کی عدالت میں حاضری دے رہا ہے تو وہ ہر طرح کوئی گناہ کرنے سے بچا رہے گا ہے اور اپنے نفس کو قابو میں رکھے گا۔ لیکن اگر نماز پڑھنے کا مقصد محض فرض کی ادائیگی ہو تو ایسی نماز کا کوئی فائدہ نہ ہوگا۔

‏ایک حدیث مبارکہ میں بھی ارشاد ہے کہ بہت سے نمازیوں کو ان کی نمازیں منہ پر مار دی جائیں گی۔
‏ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر سچے دل سے نماز نہ پڑھی جائے تو وہ فائدہ مند نہیں ہوتی اور انسان نماز پڑھنے کے باوجود بھی برائی کی دلدل میں پھنسا رہتا ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago