“اچکن سلوانے والے اگلے الیکشن کی تیاری کر لیں۔۔۔” وزیراعظم عمران خان نے رات گئے ارکان پارلیمنٹ کو طلب کر لیا اور اہم دستخط کروا لیے!

پاکستان (نیوز اویل)، صحافی عمران ریاض خان نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس نے ہر جگہ تہلکہ مچا دیا ہے عمران ریاض خان نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر پوسٹ کی اور اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے ارکان کے استعفوں کو پکڑا ہوا ہے ۔

عمران ریاض خان نے یہ تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک کیپشن بھی ڈالی ہے جو کہ یہ “اچکن سلوانے والے اگلے الیکشن کی تیاری کر لیں۔۔۔” اور ساتھ ہی ساتھ ایک اور پوسٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب اس شخص نے عینک لگائی ہے کوئی نیا کٹا ہی کھلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام ارکان کو طلب کیا ہے اور ان سے ان کے استعفے جمع کر لیے ہیں اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ لوگ کل ووٹنگ کے لیے آئیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی اس اسٹریٹجی کا مقصد یہ ہے کہ اگر تو تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جاتی ہے تو اس صورت میں بھی دوبارہ نئے سرے سے الیکشن کروائے جائیں گے اور اگر کامیاب ہو جاتی ہے تو وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے تمام افراد استعفیٰ دے دیں گے اور وزیراعظم صاحب نے ان کے استعفے جمع کر لیے ہیں ۔ اور اگر 150 سے زائد ارکان استعفیٰ دے دیتے ہیں تو اس صورت میں بھی دوبارہ الیکشن کروانا پڑے گے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *