قوم عام انتخابات کی تیاری کرے۔۔۔ عمران خان کا قوم کو پیغام!

پاکستان (نیوز اویل)، قوم انتخابات کی تیاری کریں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک اہم پیغام دے دیا وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے اور صدر کو اس کے حوالے سے تجویز پیش کر دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ اب انتخابات ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دی ہے کہ تحریک عدم اعتماد حاصل ہو گئی ہے اور تحریک عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں میں دھرنے دیے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں سنے جائیں گے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے اور تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔

یاد رہے آج کے روز تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ ہونا تھا لیکن شروع ہونے کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈپٹی قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ غیر آئینی ہے اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا جس کے بعد اپوزیشن جماعتیں سخت غصے میں ہیں اور انہوں نے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف دھرنا دے دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *