پلان اے کامیاب ہوگیا!!! پلان’ بی‘تیار جبکہ پلان ’سی ‘انتہائی خوفناک ہوگا، اپوزیشن پر بجلیاں گرا دی گئیں

پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ایسا مزا چکھا دیا ہے کہ ان کو ابھی تک کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا اور وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ تو ہمارا پلین اے تھا ۔

فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تو ابھی سے گھبرائی ہوئی ہے اور ابھی تک ان سے ہمارا دیا ہوا سرپرائز ہی ہضم نہیں ہو رہا تو اپوزیشن کو یہ بتا کر مزید ڈرانا چاہتے ہیں کہ یہ تو ابھی ہمارا پلین اے تھا اور ہمارا پلین اے کامیاب ہو چکا ہے اور اب اس کے بعد ہمارا پلین بی بھی تیار کر رکھا ہے اور پلین سی کی بات کروں تو وہ تو انتہائی خوفناک ہے ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کسی قسم کی آئین شکنی نہیں کی ہے سب کچھ آئین کی حدود میں رہ کر ہی کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے بھی انتظار میں ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کا حکم ہماری سر آنکھوں پر ہو گا ہم نواز شریف کی طرح بالکل بھی نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *