حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ کے بل سونے سے کیوں منع فرمایا۔۔۔ اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو آج ہی باز آ جائیں۔۔۔ سائنس چودہ سو سال بعد اس بارے میں کیا کہتی ہے!!!

پاکستان (نیوز اویل)، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ الٹا ہو کر سونے کے عادی ہوچکے ہیں تو فوری طور پر اپنی اس عادت کو تبدیل کرلیں کیوں کہ یہ آپ کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے اور آپ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کو بھی جنم دے سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ شروع شروع میں الٹا سونے لگتے ہیں تو آپ کی کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے اور ابتدائی طور پر یہ درد ظاہر نہیں ہوتا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ درد نمایاں ہونے لگتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کو بری طرح سے نقصان پہنچاتا ہے ۔ اور مزید تحقیقات سے پتا چلتا ہے الٹا لیٹنے کی بجائے دائیں کروٹ پر سونا انتہائی فائدہ مند ہے اور اگر دائیں کروٹ پر سوتے ہوئے اپنی دونوں ٹانگوں کے درمیان ایک تکیہ رکھ لیا جائے تو اس سے کمر پر دباؤ کم ہوگا اور درد کی شدت میں کمی آئے اور ایسا کوئی مسلہ نہیں ہو گا۔

اب اگر ہم چودہ سو سال پہلے کی بات کریں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہمارا مذہب یہ ایک چھوٹی سی عادت تک ہمیں سینکڑوں سال پہلے سکھا چکا ہے ۔ اور ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے الٹا سونے سے منع فرمایا اور حضرت حفصہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے چہرے کے نیچے رکھ لیتے۔ اور ایک کروٹ پر ہو کر آرام فرماتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *