نظریہ ضرورت دفن کرو، آئین پاکستان کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، 100 سے زائد ممتاز پاکستانیوں کا چیف جسٹس کے نام خط

پاکستان (نیوز اویل)، ذرائع کے مطابق سو سے زیادہ پاکستانی تعلیم دان اور پڑھے لکھے لوگوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خط تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے حوالے سے لکھا گیا اور اور ان خطوط میں واضح طور پر یہ درخواست کی گئی ہیں کہ اس تحریک کے حوالے سے آئین کو سب سے آگے رکھا جائے آئین پر کسی قسم کا کوئی سمجھاتا نہیں کیا جائے اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تحریک کو مسترد کرنے کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے جن لوگوں نے خطوط لکھے ہیں ان میں سے کافی لوگوں کا پوائنٹ آف ویو یہ تھا کہ اگر آئین کو پامال کیا جاتا ہے تو اس صورت میں ملک میں امن و امان کو بے حد نقصان پہنچ سکتا ہے اور حالات بہت خراب ہو سکتے ہیں اور اس صورت میں کوئی بھی اٹھ کر کسی بھی طرح کی آئین شکنی کر جائے گا ۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ سنایا جانا تھا اور اس دن اجلاس طلب کر کے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیا تھا اور ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ سپریم کورٹ بھی نہیں کر پائی کہ آئین شکنی ہوئی ہے۔یا نہیں ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *