اہم خبریں

ازخود نوٹس کیس کافیصلہ آج کتنے بجے سنایا جائیگا؟ چیف جسٹس آف پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان (نیوز اویل)، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے ابھی کے لیے فیصلہ محفوظ لر۔کیا ہے اور ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آج شام سات بجے سنایا جائے گا اور آئین اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت آج کی گئی ہے اس میں کیس کا بغور جائزہ لیا جا رہا تھا اور ابھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ بات توہمیں نظر آرہی ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے اور تحریک عدم اعتماد کے دوران جس طرح سے اسمبلیاں تحلیل کی گئی ہیں ایسا کرنا آئین کے خلاف ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ جو ہے وہ اسمبلی تحلیل ہونے سے پیدا ہوا کیونکہ اس طرح سے اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جاسکتیں اور چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 55 کے مطابق اسمبلی میں تمام فیصلے اسمبلی میں موجود اراکین کی اکثریت سے ہوں گے اس لیے اس کیس کی سماعت شام سات بجے ہو گی۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago