اہم خبریں

بس اتنا ہی کہوں گا کہ خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر! “‏ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا۔۔۔ ایک بہادر کی طرح، بہت کچھ دل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر شہباز گل!

پاکستان (نیوز اویل)، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ شروع ہونے کے بعد ڈاکٹر شہباز گل نے انتہائی افسوس سے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ “‏ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے لڑتے دیکھا۔ ایک بہادر کی طرح ۔ بہت کچھ دل میں ہے۔ دل میں ہی رہے تو اچھا ہے۔ بس اتنا ہی کہوں گا۔ خان کو باندھ کر ہرایا ہے باندھ کر”

یاد رہے کہ ابھی سے کچھ دیر پہلے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ شروع ہوئی ہے اور تب ہی یہ خبر سامنے آئی کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ذاتی اسٹاف سمیت وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں اور عمران خان کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہو چکا ہے ۔ یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع ہو چکی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بھی اسمبلی سے روانہ ہو گئے ۔

اور اس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر جا چکے ہیں ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago