اہم خبریں

جانیے700 سال پرانی سطح زمین سے 25 فٹ نیچے بننے والی”نیویں”مسجد کے بارے میں،جدھر مسلسل بارش کے باوجود پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں ٹھہرتا

پاکستان (نیوز اویل)، لاہور میں ایک مسجد موجود ہے جس کا نام مسجد نیویں گے اس مسجد کے حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ مسجد 700 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی اور یہ زمین کی سطح سے تقریباً پچیس فیٹ نیچےتک تعمیر کی گئی تھی۔

یہ تاریخی مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ کہ یہ آج بھی اپنی اصل حالت میں بالکل صحیح طرح سے موجود ہے اور اس کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ چودھویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی اور اس کو تعمیر کرنے کے پیچھے لودھی خان کے ایک بادشاہ کے ایک آدمی کا ہاتھ ہے اتنے سو سال گزرنے کے باوجود بھی یہ مسجد اپنی اصل حالت میں موجود ہے اور اس مسجد کی یہ خاص بات بھی ہے کہ یہاں پر ایک مسافر خانہ بھی بنایا گیا تھا۔

اس مسجد کی سب سے حیران کن اور عجیب بات یہ ہے کہ کہ یہاں پر کبھی بھی پانی نہیں اکھٹا ہوتا پورے شہر میں پانچ پانچ فٹ بھی اگر پانی جمع ہو جائے گا تو بھی اس مسجد میں ایک قطرہ بھی پانی نہیں ٹھہرتا دور دور سے سیّاح اس مسجد کو دیکھنے آتے ہیں اور اس مسجد کی اکثر چیزوں پر حیرت کا اظہار بھی کرتے ہیں یہ سینکڑوں سال پرانا ورثہ ہے لیکن اس کی قدر نہیں کی جا رہی ہے نہ تو مقامی لوگوں کی طرف سے اس پر کوئی توجہ دی گئی ہے اور نہ ہی حکومت کوئی اقدامات کر رہی ہے ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago