اہم خبریں

خاتون اول کون۔۔۔وزیراعظم ہاؤس بھی تصدیق کرنے سے قاصر!

پاکستان (نیوز اویل)، خاتون اول ہے کون وزیراعظم بننے کے اتنے روز بعد بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اور وزیراعظم ہاؤس بھی اس بات کو کوئی نہیں جان سکا کہ خاتون اول کون ہیں کیوں کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں صرف و صرف مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف نے شرکت کی تھی اور اس کے بات یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ خاتون اول کیوں موجود نہیں تھیں جبکہ یہ خبر بھی آئی تھی کہ شہباز شریف کا خاندان عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان آئے گا ۔

شہباز شریف کی اہلیہ کی بات کی جائے تو ان کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز شریف ہیں اور ان سے ان کے حمزہ شہباز شریف سمیت تین بچے بھی ہیں نصرت شہباز شریف کے بارے میں بھی ابھی تک ٹھیک سے کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ وزیراعظم شہباز شریف کی جائیداد کی جب بھی بات آتی ہے تو نصرت شہباز کے اثاثوں کا بھی ذکر آتا ہے اور یاد رہے کہ وہ شہباز شریف کی کزن بھی ہیں ۔

ان کی ایک اہلیہ عالیہ بھی تھیں جن سے ان کی علیحدگی ہو چکی ہے اور ان سے شہباز شریف کی ایک بیٹی بھی ہے اور ان کی تیسری اہلیہ جن کا نام سامنے آتا ہے وہ تہمینہ درانی ہیں جو کہ ایک مصنفہ بھی ہیں ۔لیکن یہ بات سامنے نہیں آئی کہ خاتون اول ہیں کون اور نہ ہی باقاعدہ طور پر کسی قسم کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی ابھی تک خاتون اول کے لیے الگ سے ہونے والے پروٹوکول کے بارے میں ہدایات جاری کی گئیں ۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago