وہ خوش نصیب صحابی رسول جن کو یہ شرف حاصل ہے ، کہ ان کے پیچھے حضور کریم ﷺ نے نماز پڑھی۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک ہی ایسے صحابی ہیں جن کے پیچھے اور جن کی امامت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی ۔ وہ صحابی عشرہ مبشرہ میں سے ہیں یعنی ان 10 صحابہ میں سے ہیں جن کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا میں ہی جنت کی نوید سنا دی تھی ۔

اور جن کے پیچھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی ان کا نام سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ ہے ۔ اور یہ شرف صرف ان کو ہی حاصل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی امامت میں نماز ادا کی ہے ۔

یہ واقعہ پیش آیا جب ایک بار یار آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز سے پہلے وضو کرنے کے لیے کہیں دور نکل گئے اور صبح کی نماز کا ٹائم ختم ہوتا ہے جس پر صحابہ کرام نے آپ کا انتظار کیا لیکن آپ جب وہ تشریف نہ لائے تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ نماز شروع کروا دی جائے تو اس وقت سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف ؓ میں امامت کی کی تو فجر کی ایک رکعت پوری ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور انہوں نے دیکھا کہ نماز ہو رہی ہے تو آپ بھی ان کے پیچھے کھڑے ہوگئے اور نماز ادا کرنے لگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *