عمران خان کے پاور شو شاندار۔۔۔ لیکن کیا اس طرح پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بنک بڑھ رہا ہے یا نہیں! کیا الیکٹیبلز کے بغیر عمران خان اگلا الیکشن جیت سکیں گے۔۔۔ اندر کی کہانی سامنے آگئی!

پاکستان (نیوز اویل)، عمران خان کے پاور شو شاندار ہیں لیکن کیا پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بنک بڑھ رہا ہے یا کم ہو رہا ہے اور کیا الیکٹیبلز کے بغیر کپتان یعنی سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے اگلا الیکشن جیتنا آسان ہے یا نہیں یہ تمام سوالات ایک معمہ بنے ہوئے ہیں ۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاور شوز بے شک بہت شاندار ہیں لیکن عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے دور ہوتے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ووٹ بینک تو بڑھ گیا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے لیکن کیا اگر وہ اگلی بار آتے ہیں تو وہ اپنی نشستیں لے سکیں گے اس بات کی گارنٹی نہیں ہے کیونکہ اپوزیشن عمران خان کے ساتھ نہیں ہے اور یہ یہ عمران خان کی ناکامی کا ایک سبب بن سکتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لینا ایک الگ چیز ہے اور الیکٹیبل کے ساتھ نشستیں حاصل کرنا ایک الگ چیز ہے اور جس طرح عمران خان سٹبلشمنٹ سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور جس طرح وہ عدلیہ سے دور ہوتے جا رہے ہیں تو یہ چیز ان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف عمران خان بغیر کسی دوسری پریشانی کے جلسوں پر جلسے کیے جا رہے ہیں اور لوگوں کا طوفان امڈ آتا ہے اور یہ سب چیزیں اپوزیشن کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتی ہیں کیونکہ اس طرح کی صورت حال دیکھ کر لگتا ہے کہ ووٹ بینک عمران خان کا ہی بڑا ہے اور یہ چیز چیز اپوزیشن کے لیے اگلا الیکشن جیتنے میں مشکل ثابت ہو سکتی ہے اور یہ شاید یہی بات ہے کہ اپوزیشن الیکشن کروانے کے لیے راضی نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *