اہم خبریں

رمضان المبارک کی طاق راتوں کے لیے 2 نفل کا عمل۔۔۔اولاد کے حصول کے لیے اور اولاد کی بہتری کے لیے وظیفہ !

پاکستان (نیوز اویل)، رمضان المبارک کا آخری عشرہ بہت ہی برکت والا ہے اور اس میں اللہ اپنے بندوں کے لیے بہتری اور بھلائی کے راستے کھول دیتا ہے اور فرماتا ہے مانگو جو مانگنا چاہتے ہو۔ آخری عشرے کی طاق راتوں بہت فضیلت والی ہوتی ہیں ۔ اسی لیے ہر مسلمان مرد اور عورت کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ وہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں بھر پور خشو ع وخضوع اور عاجزی وانکساری سے اپنی رب کے حضور دعا کرے اور اپنی حاجات مانگے ۔

 

 

نوافل ادا کرنا اور اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ ذکر کرنا بہت ضروری ہے اس کے لیے طاق راتوں کے لیے بہت سے وظائف ہیں جن میں اولاد کے حصول کے لیے اور اولاد کی بہتری کے لیے ایک وظیفہ بہت بہترین ہے اس میں دو رکعت نفل ادا کرنا ہے اور اس کے علاوہ آخری راتوں میں سورت القدر کو تیس مرتبہ ضرور پڑھنا ہے ۔ اور دو نفل نماز اس طرح سے پڑھنی ہے کہ ہر رکعت کے بعد سورت الفاتحہ ، ہر رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورت القدر اور تین تین مرتبہ سورت اخلاص پڑھنی ہے۔ اور اس کے بعد سلام پھیرنا ہے اور ستر مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور پھر ستر مرتبہ ہی استغفراللہ کی تسبیح کرنا ہے ۔

 

 

یہ عمل اولاد کے حصول کے لیے اور اولاد کی کامیابی اور بہتری کے لیے بہت فضیلت والا بتایا گیا ہے ۔

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago