اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے 7 دنوں میں ہی اپنا ایک بڑا وعدہ پورا کر دیکھایا۔۔۔ پی ٹی آئی والے بھی ہکا بکا رہ گئے!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار میں آتے ہی اپنا ایک وعدہ پورا کر دیکھایا ۔ شہباز شریف نے اپنا راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگوں سے کیا ہوا اپنا ایک وعدہ پورا کر دیا ہے اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے یاد رہے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ میٹرو بس پر مفت سفر کر سکیں گے ۔

 

یاد رہے کہ شہباز شریف نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اتحادیوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے لیے جائیں اور اس کے اخراجات وہ خود برداشت کریں گے سرکاری خرچے پر یہ عمرہ ادائیگی نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ انہوں نے بلاول بھٹو کو بھی اپنے ساتھ عمرہ کے لیے جانے کی خاص طور پر دعوت دی ہے اور اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمن اصف علی زرداری مریم نواز شریف سمیت کچھ اور لوگوں کو بھی اپنے ساتھ عمرہ ادائیگی کا کہا ہے ۔

 

 

اور ذرائع کے مطابق کچھ افراد شاید اپنی دوسری مصروفیات کی وجہ سے فالحال وزیراعظم کے ساتھ نہیں جا سکیں گے مزید تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جب وفاقی وزیر کے لیے حلف لیں گے تو اس کے بعد وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جو کہ وہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ہو گا اس کے علاوہ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ فیصل واڈا کا ای سی ایل سے نام خارج نہ ہونے کی وجہ سے شاید وہ اب وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جا نہیں سکیں گے۔

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago