قرآن مجید کے متعلق خوبصورت معلومات۔۔۔۔ وہ معلومات جو ہم آج ایک مسلمان ہوتے ہوئے بھی نہیں جانتے!

پاکستان (نیوز اویل)، قرآن مجید مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ مقدس کتاب ہے ہم مسلمان اس کتاب سے بہت عقیدت رکھتے ہیں لیکن اس کتاب کے حوالے سے بہت سی ایسی باتیں ہیں جو ہم نہیں جانتے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں یہ تمام باتیں پتہ ہونی چاہیں ۔

 

 

قرآن مجید کو سب سے پہلے محفوظ کس طرح کیا گیا اس حوالے سے اگر بات کی جائے تو قرآن مجید کو سب سے پہلے اونٹ کی کھال پر لکھ کر محفوظ کیا گیا تھا ۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام احمد تھا اور یہ نام قرآن پاک میں صرف اور صرف ایک بار ہی آیا ہے اور حضرت آدم علیہ اسلام کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو ان کا نام قرآن پاک میں 25 مرتبہ آیا ہے ۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ قرآن پاک کو بہت سے ناموں کے ساتھ موسوم کیا جاتا ہے جن میں الکتاب ، الفرقان ، التنزیل ، الذکر ، النور ، الھدی ، الرحمتہ ، احسن الحدیث ، الوحی ، الروح ، المبین ، المجید ، الحق جیسے خوبصورت نام شامل ہیں۔

 

 

قرآن پاک میں سورتوں کی چار قسمیں پائی جاتی ہیں جو کہ یہ ہیں طوال ، مئون ، مثانی اور مفصل۔ قرآن پاک کی لمبی سورتیں یعنی کہ قرآن پاک میں سات لمبی سورتیں ہیں جن کو طوال کہا جاتا ہے اس کے علاوہ مئون ان سورتوں کو کہا جاتا ہے جن میں آیات کی تعداد یا تو سو ہو یا پھر سو کے قریب قریب ہو ۔ اور مثانی ان تمام سورتوں کو کہا جاتا ہے جن کی آیات کی تعداد 200 کے قریب قریب ہو۔ جبکہ یہ سورت حجرات سے لے کر قرآن کے آخر تک تمام صورتوں کو مفصل کہا جاتا ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *