اہم خبریں

صدقہ فطر کے حوالے سے اہم ترین احکامات۔۔۔ فطرانہ ادا کرنے کی سب سے بڑی وجہ کیا اور سب سے زیادہ حقدار کون! صدقہ فطر کے حوالے سے ایسی معلومات جو ہر مسلمان کو پتا ہونا بے حد ضروری ہے!

پاکستان (نیوز اویل)، تمام مسلمانوں پر رمضان المبارک کے روزے فرض کیے گئے ہیں اور رمضان المبارک کے بعد اس کے انعام میں عید الفطر آتی ہے ہے اور اس کا سب سے اہم جزو صدقہ فطر یعنی فطرانہ ہے جو کہ ہر مسلمان مرد عورت بچّے بوڑھے بالغ نابالغ پر فرض ہے اور یہ عید الفطر کی نماز پڑھنے سے پہلے ادا کیا جاتا ہے جو کہ رقم کے ساتھ ساتھ اناج کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے اورائن آج کے لحاظ سے صدقہ فطر کی ایک مقدار متعین کی جاتی ہے اور اتنا صدقہ ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔

 

 

فطر کا لفظی مطلب روزہ کھولنا یا ترک کرنا ہوتا ہے صدقہ فطر فرض ہے جو کہ ادا کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے جو کوتاہیاں اور غلطیاں آپ سے ہوئی ہیں اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرما دے فطرانہ روزہ دار کے روزہ کو پاک کرنے اور اس کے علاوہ غریب لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے فرض کیا گیا ہے ۔

 

 

فطرانہ دینے کے حوالے سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اگر یہ روزے کو پاک کرتا ہے ہے اور آپ سے روزے کی حالت میں ہوں کوتاہیوں کا ازالہ کرتا ہے تو کیا یہ ان لوگوں پر فرض ہے جو روزہ نہیں رکھتے۔ تو اس حوالے سے یہ بات واضح ہے کہ صدقہ فطر ان لوگوں پر فرض ہے جو روزہ نہیں رکھتے جیسا کہ نومولود بچے اور بیمار اور بوڑھے جو روزہ نہیں رکھتے ان پر صدقہ فطر فرض ہے کیونکہ صدقہ فطر کا مقصد ہی روزے کی کمی کو پورا کرنا ہے ۔

 

 

 

یہ سوال بھی سامنے آتا ہے کہ اگر کوئی یتیم ہے یا مجنون یا دیوانہ ہے تو کیا اس پر بھی صدقہ فطر فرض ہے ۔ تو اس حوالے سے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اگر کوئی یتیم ہے مجنوں یا دیوانہ ہے لیکن وہ صاحب مال ہے تو اس پر صدقہ دینا ضرور فرض ہے اور صدقہ فطر کے لیے ضروری ہے کہ یہ صرف اور صرف غریب اور مساکین کو ہی دیا جائے ۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago