اگر آپ رات کو سونے سے پہلے اللہ کا یہ نام پڑھ رہے ہیں تو انشاء اللہ آپ کو آپ کی سوچ سے بھی بڑھ کر رزق ملے گا ۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، زندگی میں بہت سی مشکلات اور اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور انسان بہت زیادہ مایوس اور ناامید ہو جاتا ہے لیکن وہ دیکھتا ہے کہ کچھ وقت کے بعد وہ مشکلات اور وہی اتارچڑھاؤ ختم ہو جاتے ہیں اور اسے دھیان بھی نہیں جاتا کہ کس طرح وہ مشکلات

 

 

سے نکل گیا ہے ۔ اللہ تعالی نے انسان کی زندگی میں اگر آزمائشیں لکھی ہیں ساتھ ہی ساتھ ان آزمائشوں سے نکلنے کا طریقہ بھی بتا دیا ہے ۔ اللہ تعالی تو بہت مبارک اور پاک نام ہے جو کہ ہماری روزمرہ زندگی کی مشکلات کو ختم کر سکتے ہیں ۔

 

 

 

آج کل جو حالات ہیں اس وجہ سے لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں اور بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں لوگوں کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے اور رزق میں بہت زیادہ تنگی آ گئی ہے ۔

 

 

لوگ ایک دوسرے سے دور بھاگنے لگے ہیں اور مالی پریشانیوں کا شکار ہو رہے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا بند کر دیا ہے ہمیں اللہ تعالی سے مانگنا بند کر دیا ہے ہم نماز اور روزوں کی پابندی نہیں کرتے ۔

 

 

اور اللہ تعالی کے احکامات کو بالکل ہی بھول چکے ہیں اور آخرت کو بھی بھول چکے ہیں اور دنیا داری میں لگ گئے ہیں ۔

 

 

 

اگر آپ بہت زیادہ مالی پریشانیوں کا شکار ہے تو اللہ تعالیٰ کے ان دونوں ناموں کو کثرت سے پڑھا کریں اور اللہ تعالی کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگا کریں اور نماز کی پابندی کیا کریں۔ اللہ کا ایک نام نام “الوہاب ” اور دوسرا نام الرزاق ہے

 

 

جو بہت ہی زیادہ برکت والے نام ہے اور آپ اگر ان ناموں کا کثرت سے ورد کرتے ہیں اس کی وجہ سے آپ کی مالی مشکلات حل ہونا شروع ہوجائیں گے اور آپ کی مشکلات دور ہو جائیں گی۔

 

 

زیادہ بہتر ہے کہ ان ناموں کو رات کو سونے سے پہلے ضرور پڑھ لیا کریں۔رات کو سونے سے پہلے جب بستر پر لیٹتے ہیں تو ان ناموں کو تین تین سو مرتبہ پڑھ لیا کریں انشاءاللہ جلد ہی آپ کی مالی مشکلات حل ہو جائیں گی۔

 

 

اس کے علاوہ مالی مشکلات کے حل کے لئے سورۃ قریش کی تلاوت کرنا بھی بہت زیادہ افضل سمجھا جاتا ہے ۔ سورت قریش کے افضل ہونے اور اس کی برکت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر آپ کھانا کھانے سے پہلے ایک مرتبہ سورۃ قریش پڑھ لیتے ہیں تو اگر کھانے

 

 

میں زہر بھی ملا ہوگا تو وہ بھی آپ پر اثر نہیں کرے گا ۔ یہ کھایا ہوا کھانا آپ کے لئے نقصان کا باعث نہیں بنے گا اور نہ ہی آپ کے اندر برائی لے کر آئے گا اور نہ ہی آپ کی صحت کو خراب کرے گا ۔

 

 

 

اور اگر آپ دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے پہلے دو مرتبہ سورۃ قریش کی تلاوت کریں گے تو اس صورت میں اللہ تعالی آپ کے دسترخوان کو مزید خوش حال کر دے گا اور آپ کے رزق میں بہت زیادہ اضافہ کرے گا اور آپ کے دسترخوان میں رونق لگائے گا ۔

 

 

اور اگر آپ تین مرتبہ سورۃ قریش کی تلاوت کر لیتے ہیں تو اس صورت میں آپ کی آنے والی نسلوں کو بھی بے انتہا رزق دیا جائے گا اور یہ رزق آپ کے لئے اور اس کو کھائے جانے والوں کے لیے نیکی کا بائی سونے کا اور اچھی صحت کا باعث بنے گا ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *