استغفار کرنے کا بہترین طریقہ ، اس آیت کی تلاوت اس طرح کریں کہ۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، استغفار کرنے اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کے بہت سے طریقے ہیں اور انبیاء کرام بھی ان طریقوں کو فالو کرتے آئے ہیں ، ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی استغفار کرنے کے لیے بہت سے طریقے اپناتے تھے۔

 

 

 

لیکن ان کے لئے استغفار کرنا بہت زیادہ ضروری ہے کیونکہ کہ وہ اللہ تعالی کے سامنے ایک آنسو نکالتا ہے ایک ندامت کا ذرا سا آنسو بھی اللہ تعالی کے سامنے اس شخص کو سرخرو کر دیتا ہے اور اللہ پاک اس کے استغفار کو فوراً قبول کر لیتا ہے ،

 

 

 

ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا تھا کہ وفات سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ آیت پڑھا کرتے تھے “سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْهِ” ، اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ اللہ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے

 

 

میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استغفار کے لئے جو آئے سب سے زیادہ پڑھتے تھے وہ یہ ہے ” أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْهِ ” ، اور اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ ” میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔

 

 

 

کچھ روایات میں آیا تھا کہ جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تو نماز پڑھنے کے بعد سلام پھیرتے ہی آپ تین مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللهَ کہا کرتے تھے یعنی میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں -”

 

 

ان آیات کے علاوہ بھی بہت سی آیات مبارکہ ہیں جو کہ استغفار کرنے کے لئے بہت زیادہ ضروری ہے ، اگر آپ کہیں موجود ہیں اور آپ کے پاس وہ آیت لکھی ہوئی نہیں ہے اور آپ کو آیت یاد بھی نہیں ہے تو آپ استغفراللہ ربی من کل ذنب اذنبتہ واتوب الیہ جو کہ مجھے لگتا ہے

 

 

 

کہ سب کو معلوم ہے کہ یہ آیت پڑھ لیا کریں یا اگر آپ کو یہ آیت بھی یاد نہیں ہے تو صرف استغفر اللہ کا ورد کرتے رہا کریں ، انشاءاللہ اللہ تعالی آپ کے درجات بلند کرے گا اور آپ کی مغفرت فرمائے گا اور دنیا میں بھی آپ کو اور آخرت میں بھی سرخرو کرے گا ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *