اہم خبریں

وہ دعا جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کو سکھائی

پاکستان (نیوز اویل)، اکثر اوقات انسان اس قدر تنگ دستی اور مجبوری کا شکار ہو جاتا ہے کہ اس کو لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے پڑتے ہیں. ایک بار وہ کسی دوسرے انسان کے آگے ہاتھ پھیلا دے,

 

 

چاہے مجبوری میں ہی سہی تو پھر یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لیتا. اس سے اس کو معاشرے میں شرمندگی بھی اٹھانی پڑتی ہے.
اس لیے ضروری ہے کہ غیر اللہ سے مدد لینے سے پہلے اللہ سے مدد مانگی جائے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے

 

 

 

اور اس پوری دنیا کا خالق و مالک ہے. اس کے خزانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں. یہ بات اس کے شایان شان نہیں کہ اس کا بندہ اس کے علاوہ کسی کا محتاج ہو. وہ چاہتا ہے کہ انسان کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ اللہ سے مانگے نہ کہ کسی دوسرے انسان سے.

 

 

 

جب اللہ سے دعا کی جاتی ہے تو وہ انسان کی حاجت ضرور پوری کرتا ہے اور اپنے خزانوں میں سے اس کو نوازتا ہے.
انسان پر آزمائش آتی ہے تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اللہ اس سے ناراض ہے بلکہ اللہ اپنے محبوب لوگوں کا ہی امتحان لیتا ہے اور ہر آزمائش یا ہر تکلیف یا ہر دکھ کے بدلے ان کے گناہ معاف فرماتا ہے.

 

 

 

کبھی کبھی آزمائش اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ انسان کے پاس اس کا کوئی حل نہیں ہوتا. ہر طریقے اور ہر حربے کو آزما لینے کے بعد بھی جب کوئی افاقہ نہیں ہوتا تو اسے یہ بات سمجھ میں آ جاتی ہے کہ جو کوئی نہیں کر سکتا وہ کرنا اللہ کے اختیار میں ضرور ہے اور وہ اپنی تمام تر امیدوں کا رخ اللہ کی طرف موڑ دیتا ہے اور صدق دل سے اس سے دعا کرتا ہے.

 

 

 

اس طرح کے تنگدستی کے عالم میں اگر یہ دعا پڑھی جائے تو اللہ انسان کو مشکل سے ضرور باہر نکال دیتا ہے. اس دعا کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ اے اللہ میرے کاروبار, نوکری, تنخواہ اور سرمائے میں برکت عطا فرما. ایسی برکت کے مجھے مہینہ گزارنے میں کسی تنگ دستی کا سامنا نہ ہو. اپنی رحمت کے خزانوں میں سے ہمیں اتنا نواز دے کہ ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت ہی نہ پڑے.

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago