پاکستان (نیوز اویل)، فکر معاش انسان کو ہر وقت گھیرے رکھتی ہے. کچھ انسان حلال طریقے سے رزق کماتے ہیں اور کچھ صرف رزق کمانے کے چکر میں حلال اور حرام کے فرق کو بھول جاتے ہیں
اور ان کو صرف زیادہ سے زیادہ مال بنانے اور پیسہ کمانے سے مطلب ہوتا ہے. اس سب میں یہ بھول جاتے ہیں کہ انسان کو اتنا ہی ملے گا جتنا اس کے نصیب میں لکھا جا چکا ہے.
وہ کوئی بھی طریقہ اختیار کر لے اس سے زیادہ نہیں پا سکتا جتنا اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے.
رزق حلال اللہ کی طرف سے توفیق اور بہت بڑی نعمت ہے. قرآن و سنت سے ہمیں حلال رزق حاصل کرنے کی فضیلت معلوم ہوتی ہے اور اس کے حصول کے لیے مختلف دعائیں بھی پڑھنے کو ملتی ہیں.
جامع ترمذی کی ایک حدیث کا مفہوم کچھ یوں ہے اللہ مجھے اپنی ان چیزوں جو تو نے حلال کی ہیں کے ذریعے حرام چیزوں سے دور کر دے اور اپنے علاوہ سب سے مجھے بے نیاز کردے.
ایسی دعاؤں کو نماز میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے اور صبح شام کے اذکار میں بھی. کیونکہ ان کی فضیلت بہت ہے. نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اکثر یہ دعا کرتے ہوئے پایا جاتا تھا کہ اے پروردگار میری مغفرت فرما. میرے گھر میں فراغی اور وسعت عطا فرما اور میرے رزق میں برکت ڈال دے.
دعا ہے کہ اللہ ہمیں بھی رزق حلال کے لیے دعا کرنے اور کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین.
پاکستان (نیوز اویل)، بھارت کے شہر ممبئی میں، ایک جوڑے نے اپنی 30 ہفتوں کی…
پاکستان (نیوز اویل)، اداکار محمد احمد کی چار بیٹیاں ہیں: * عروج احمد * مریم…
پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ سہیل صاحبہ بھی اپنی…
پاکستان ( نیوز اویل)، رمضان المبارک کے دوران انتقال کر جانے والے فنکار رمضان المبارک…
پاکستان (نیوز اویل)، صفینائے حج صفینائے حج ایک پاکستانی بحری جہاز تھا جو مکہ اور…
پاکستان (نیوز اویل)، مفتی منیب الرحمٰن کے بیٹے کا انتقال مفتی منیب الرحمٰن کے اکلوتے…