حضرت حلیمہ کی زبانی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و جمال سے متعلق ایمان مضبوط کردینے والا واقعہ۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، کہا جاتا ہے کہ جب حضرت حلیمہ مکہ آئیں تو انہوں نے دیکھا کہ جس کمرے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے وہ کمرہ نہایت روشن تھا۔

 

 

 

جب حضرت آمنہ سے اس کی وجہ دریافت کی گئی کہ کیا کمرا چراغ روشن کرنے کی وجہ سے چمک رہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ دراصل یہ کمرا میرے بچے کے وجود کی موجودگی سے روشن ہے۔

 

 

حضرت حلیمہ فرماتی ہیں کہ جب انہوں نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ اس قدر نورانی حسن دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھا کر پیار کیا

 

 

 

اور انہیں لے جانے لگیں تو حضرت عبدالمطلب نے دریافت کیا کہ کیا انہیں کسی چیز کی ضرورت ہے تو حضرت حلیمہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ان کو مزید کچھ نہیں چاہئے۔ جب وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھا کر باہر گئیں تو انہیں لگا کہ جیسے ہر چیز ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعت کی مبارکباد دے رہی ہو۔

 

 

 

جب وہ اپنی سواری پر سوار ہوئیں تو کمزور سا اونٹ کسی طاقتور اونٹ کی طرح چلنے لگا کیونکہ سرکار دو عالم کے اس اونٹ پر سوار ہونے کی وجہ سے اس کی کمزوری جاتی رہی۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *