اہم خبریں

قرآن پاک کا حیران کن معجزہ!

پاکستان (نیوز اویل)، قاری عبد الباسط بہت خوبصورت قرآن پڑھنے والے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کو اتنا خوبصورت قرآن پڑھتے ہیں اور اتنا نیک ہیں اور آپ کی آواز میں اتنی تاثیر ہے

 

 

 

 

آپ نے کبھی قرآن کا کوئی معجزہ دیکھا ہے تو ہمیں بھی بتائیں تو میں نے ان کو ایک واقعہ سنایا کہ جمال عبدالناصر مصر کا صدر تھا اور وہ روس کے سرکاری دورے پر گیا، تو مجھے بھی ساتھ جانے کا پیغام بھجوایا میں بہت حیران ہوا کہ مجھے کیوں ساتھ لے جایا جا رہا ہے تو میں ان کے ساتھ چلا گیا

 

 

 

 

وہاں ان کی میٹنگ تھی میٹنگ مکمل ہو گئی تو جمال عبدالناصر نے ان سے میرے بارے میں کہا کہ یہ میرے ساتھی قاری عبد الباسط ہیں جو آپ کے سامنے قرآن پاک پڑھیں گے آپ مہربانی فرما کر ان کو سنئے گا انہوں نے کہا ٹھیک ہے پڑھ کر سنائیے اور مجھے اشارہ ملا کہ پڑھنا شروع کرو تو میں نے پڑھنا شروع کر دیا اور سورت طہٰ کے اس رکوع کی تلاوت کرنا شروع کر د ی اور یہ وہی رکوع ہے جس کو سن کر حضرت عمر بن

 

 

 

الخطاب رضی اللہ عنہ ایمان لے آئے تھے تو میں نے جب دو رکوع کی تلاوت کی اور تلاوت کر کے اپنی آنکھیں کھولی ہی تھی کہ اس وقت میں نے قرآن کا معجزہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ،

 

 

 

کیا دیکھتا ہوں کہ سامنے بیٹھے ہوئے کمیونسٹوں میں سے چار یا پانچ آدمی آنسوؤں سے رو رہے تھے اور زارو قطار رویے چلے جا رہے ہیں ۔ اور ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں کو کیا ہوا ہے جو ایسے رو رہے ہیں تو وہ کہنے لگے ہم خود نہیں جانتے ہمارا دل موم ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے ۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago