اہم خبریں

ایسے کون سے گناہ ہیں جن کی وجہ سے انسان کی عمر کم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، وہ گناہ جن سے انسان کی عمر کم ہوجاتی ہے ان میں سر فہرست ماں سے بد سلوکی کرنا ہے۔ قرآن و سنت میں بار بار والدہ سے حسن سلوک کا حکم آیا ہے

 

 

اور ایسا نہ کرنے والے کو سخت وعید سنائی گئی ہے۔ لہذا ماں باپ کا احترام کرنا اور ان کی ہر جائز بات ماننا ہر انسان کا فرض ہے۔ جو ایسا نہیں کرتا اللہ اس سے ناراض ہوتا ہے۔

 

 

 

دوسرا ایسا عمل جو انسان کی عمر کم کرنے کا باعث بنتا ہے وہ جھوٹ بولنا ہے۔ جھوٹ بولنا اس قدر برا عمل ہے کہ اللہ نے صاف الفاظ میں فرمایا کہ جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔

 

 

 

جھوٹ بولنے والا چاہے اس دنیا میں فائدہ حاصل کر لے لیکن آخرت میں وہ صرف نقصان ہی اٹھائے گا کیونکہ کہ کذاب پر اللہ کی لعنت ہے اور جس شخص پر اللہ کی لعنت ہو وہ یقینا شدید گمراہی کا شکار ہے۔

 

 

 

ظلم کرنا بھی ایک ایسا گناہ ہے جس سے بہت روکا گیا ہے۔ اللہ ظالم وجابر لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔ اللہ بہت رحیم و کریم ہے اور وہ اپنے بندوں میں بھی یہی صفات دیکھنا چاہتا ہے۔

 

 

 

وہ چاہتا ہے کہ انسان ایک دوسرے کے لئے پیار و محبت کا سرچشمہ ہو نہ کہ ظلم و جبر کا۔
ایسا گناہ جس سے رزق تنگ ہوجاتا ہے وہ زنا۔ یہ وہ گناہ کبیرہ ہے جس کے بارے میں سخت ترین وعید سنائی گئی۔ لیکن افسوس کہ دور حاضر میں ہم اس قدر گمراہ ہو چکے ہیں کہ گناہ و ثواب کو بھول کر دنیاوی

 

 

 

آسائشوں اور عیش و عشرت میں پڑ کے گناہ کبیرہ کے مرتکب ہونے سے بھی اجتناب نہیں کرتے۔
اس کے علاوہ قتل ایک ایسا گناہ ہے کہ جو انسانیت کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔

 

 

 

ارشاد ہے کہ جس نے کسی ایک انسان کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔ اسی بات سے واضح ہوجاتا ہے کہ کسی کی جان لینے کو کس قدر قبیح عمل گردانا گیا ہے۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago