اہم خبریں

تین اسم اعظم پر مشتمل ایک مجرب وظیفہ، یا باسط، یافتاح، یاکریم کے ذکر کی فضیلت ۔

پاکستان (نیوز اویل) ، اکثر اوقات زندگی میں ایسے موڑ آتے ہیں کہ ہمیں لگتا ہے کہ ہم مشکلات کے گھیرے میں پھنس چکے ہیں اور یہاں سے نکلنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔ یا باسط، یا فتاح، یا کریم کا وظیفہ ایسا وظیفہ ہے

 

 

کہ آپ کسی بھی پریشانی میں گرفتار ہوں آپ کو مایوس ہونے کی بالکل ضرورت نہیں، اس سے آپ کی پریشانی دور ہو جائے گی۔

 

 

 

کہا جاتا ہے کہ مایوسی کفر ہے۔ لہذا زندگی کی مشکلات کو دیکھ کر مایوس ہو جانا ایک اہل ایمان کی نشانی نہیں۔ اگر کاروبار یا نوکری کا مسئلہ ہو تو یہ وظیفہ نہایت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

 

 

 

کچھ لوگوں کو نوکری سے متعلق مسائل درپیش ہوتے ہیں، کچھ کو کاروبار سے متعلق، کچھ کے شادی سے متعلق معاملات نہایت پیچیدگیوں کا شکار ہوتے ہیں۔
آپ چاہے جس طرح کے مسائل میں گرفتار ہوں، یہ

 

 

 

وظیفہ ضرور کار آمد د ثابت ہوگا۔ دراصل یہ وظیفہ اللہ کے تین ناموں پر مشتمل ہے۔ جب اللہ کی صفات بیان کی جائیں، اس کا نام لے کر اس پر پورے یقین کے ساتھ صدق دل سے دعا کی جائے تو وہ دعا پوری ہوتی ہے۔ اگر یہ وظیفہ کیا جائے گا اور پورے یقین کے ساتھ اللہ سے دعا مانگی جائے گی تو مشکلات اس طرح دور ہوں گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔

 

 

 

یہ وظیفہ آپ کو روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کرنا ہے۔ لہذا گھر کا جو بھی فرد فارغ ہو وہ یہ اسم اعظم پڑھ لیں۔ اس کے پڑھنے سے آپ کوحیران کن نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ ایسا لگے گا کہ

 

 

 

 

جیسے اس کی زندگی سے مشکلات غائب ہو گئی ہوں۔ اگر کبھی کوئی کام دیکھنے میں ناممکن معلوم ہو ہو اس کو بھی اس وظیفے کی مدد سے آسان اور ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

 

 

 

بعد از نماز فجر دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر ستر مرتبہ یا فتح کا ورد کیا جائے تو انسان کا دل مضبوط ہوتا ہے اور کسی بھی طرح کے میل سے صاف ہو جاتا ہے۔ عشاء کی نماز کے بعد ستر مرتبہ اس اسم کو پڑھنے سے مشکلات سلجھ سکتی ہیں۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago